نائجيريا میں عيد مبعث كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

IQNA

نائجيريا میں عيد مبعث كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

سياسی اور سماجی گروپ : نائجيريا كے مسلمانوں نے ١۵ جون كو بعثت رسول اكرم ﴿ص﴾ كی مناسبت سے شہر "زاريا" میں واقع امام بارگاہ "بقية اللہ عج" میں جشن كا اہتمام كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، جشن كا یہ پروگرام بعثت رسول اسلام ﴿ص﴾ كے موقع پر "اسلامی مومنٹ" كی كوششوں اور ہزاروں كی تعداد میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے چاہنے والوں كی موجودگی میں منعقد كيا گيا ہے ۔
پروگرام كا آغاز تلاوت كلام پاك اور قصيدہ سرائی سے ہوا جس كے بعد اسلامی ممونٹ نائجيريا كے قائد "شيخ ابراہيم يعقوب زكزكی" نے رسول ﴿ص﴾ كے عظيم معجزے كے عنوان سے قرآن اور آںحضرت ﴿ص﴾ كی رسالت كی مختصر تاريخ كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
1031066