ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كےشعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، "E.I.T" يونيورسٹی نے جس كا شمار تھائی لينڈ كی پہترين يونيورسٹيوں میں ہوتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ايران كی وزارت علوم و ٹيكنالوجی سے بھی تصديق شدہ ہے ،اس سيمينار كے انعقاد كی اطلاع دی ہے ۔
واضح رہے كہ اسلامی اقتصاد اور تجارت ، اسلامی بينكاری اور بينكاری نظام كے حالیہ نمونے ، نئے بينكاری نظام میں اسلامی بينكاری كا استعمال اور عالمی بينكاری کی ترقی میں اسلامی بينكاری كا كردار اور ان جیسے دیگر موضوعات پر بحث و تمحيص اس سيمينار كے اصلی اہداف میں شمار ہوتا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ مزكورہ سيمينار "E.I.T" يونيورسٹی كے كانفرنس ہال میں مقامی وقت كے مطابق دن ۲ بجے سے ۴بجے تك منعقد كيا جائے گا۔
1030745