تھائی لينڈ ؛ نشست كے دوران حج سے متعلقہ خدمات میں بہتری كا جائزہ

IQNA

تھائی لينڈ ؛ نشست كے دوران حج سے متعلقہ خدمات میں بہتری كا جائزہ

سياسی و اجتماعی گروپ : ۱۶ جون كو تھائی لينڈ كے اسلامی مركز میں ايك نشست كےدوران حج سے متعلقہ خدمات كی سطح كو بہتر بنانے كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كےشعبہ جنوب مشرقی ايشيا كی رپورٹ كےمطابق ، یہ نشست تھائی لينڈ میں حج كے لیے كام كرنے والی ۳۰ كمپنيوں كے حكام اور نمائندوں كی موجودگی اور زائرين كو حج كے لیے روانہ كرنے كا وقت قريب آنے پر حج كے دوران بہتر خدمات فراہم كرنے كے حوالے سے منعقد كی گئی ہے۔
رپورٹ كے مطابق ، اس نشست کا اصلی ہدف روزگار فراہم كرنے والی كمپنيوں كی حوصلہ افزائی ، حج خدمات كے معيار كا انتظام ، حكومتی اور پرائيویٹ كاروانوں میں اطلاعات كا تبادلہ اوران كو عوام الناس كے اختيار قرار دينے جيسے موضوعات کا جائزہ لینا تھا ۔

1030727