پاكستان ؛ "لبيك يا حسين ﴿ع﴾" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

IQNA

پاكستان ؛ "لبيك يا حسين ﴿ع﴾" كے عنوان سے كانفرنس كا انعقاد

سياسی اور سماجی گروپ : آج ١۷ جون كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ بجے سے دن ۲ بجے تك صوبہ سندھ كے شہر "شہداد كوٹ" میں "لبيك يا حسين ﴿ع﴾" كے عنوان سے كانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مغربی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس شيعہ علما مجلس كی كوششوں اور ممتاز علما اور اسلامی مفكرين كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
کانفرنس میں قائد ملت جعفریہ "علامہ سيد ساجد علی نقوی" نے اپنے خطاب كے دوران سيد الشہداء ﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل اور قيام كربلا كے اہداف کو بیان کیا ہے ۔
واضح رہے كہ مذكورہ كانفرنس میں ديگر مذہبی علما نے بھی اپنے خطاب كے دوران شہدا كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی ہے ۔
1031660