روس كے اسلامی مراكز اور مساجد كو درپيش مشكلات كا جائزہ

IQNA

روس كے اسلامی مراكز اور مساجد كو درپيش مشكلات كا جائزہ

سياسی اور سماجی گروپ : روس كے صوبے "اوليانوفسك" كی جامع مسجد میں آئمہ جماعت اور مذہبی خطبا كی پہلی نشست كےدوران ملك میں اسلامی مراكز اور مساجد كو درپيش مسائل اور مشكلات كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " يورپ " كی رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ نشست میں قفقاز كے مسلمان علما ، مختلف تنظيموں اور اسلامی ادارے كے نمائندوں جيسے ؛ اوليانو فسك میں ادارہ مذہبی امور كے سربراہ اور مفتی "سوبان سليمان اف" ، "علی حضرت شمس الدين اف" ، "عثمان حضرت رفيق اف" اور علاقے كے ديگر ممتاز علما كرام نے شركت كی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ نشست صوبے میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كے لیے قائم ادارے كی كوششوں سے اسلامی مراكز اور مساجد كو درپيش مسائل اور مشكلات كاجائزہ لینے اور معاشرے بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں اسلامی اور قرآنی تعليمات كی ترويج كے لیے آئمہ جماعت كی كاركردگی كو مزيد بہتر بنانے کی غرض سے منعقد كی گئی ہے ۔
1031725