كرغزستان كے صوبے "اوش" میں ملك كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

IQNA

كرغزستان كے صوبے "اوش" میں ملك كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح

سياسی اور سماجی گروپ : كرغزستان كے صدر "المازبيك اتامبايف" كی موجودگی میں صوبہ "اوش"كے علاقے "سليمان طاق" میں ملك كی سب سے بڑی مسجد كا افتتاح كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا " كی رپورٹ كے مطابق ، ملك میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ افتتاحیہ تقريب میں كرغزستان كے صدر نے ماہرين ، علما ، دانشوروں اور مسلمانوں كی بڑی تعداد موجودگی میں مسجد كی تعمير كے اسباب بيان كیے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام اتحاد اور یکجہتی کا دین ہے اور ہم میں ہر ایک یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ ہم کرغز عوام ہیں لہذا ہمارے عقیدے اور ایمان کو ہمیشہ ہمارے اتحاد کا باعث ہونا چاہیئے ۔
1030984