ايرانی تہذيب و تمدن كو عالمی شہرت حاصل ہے

IQNA

ايرانی تہذيب و تمدن كو عالمی شہرت حاصل ہے

سياسی و اجتماعی گروپ: تھائی لينڈ كی يونيورسٹی كے چانسلر نے ايرانی سفارت كے اہلكار سے ملاقات میں كہا كہ ايرانی تہذيب و تمدن كو عالمی شہرت حاصل ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز بينكاك میں ايرانی سفارت خانہ كے اہلكار مصطفی نجاريان نے تھائی لينڈ يونيورسٹی كے چانلسر پروفيسر كیٹ لرٹ پائيون سے ملاقات كی۔
نجاريان نے اس ملاقات میں كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی سے پہلے ايران میں انگشت شمار يونيورسٹيز موجود تھیں، جبكہ انقلاب اسلامی كی كامياب كے بعد پورے ملك میں يونيورسٹيز كا جال بچھا ديا گيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ايران اس وقت مخلفت علمی اور سائنسی ميدانوں میں ترقی كی منازل طے كررہا ہے اور ايران كو ايك ماڈرن اسلامی معاشرہ ہونے كا اعزاز حاصل ہے۔
اس موقع پر تھائی لينڈ كے پروفيسر نے كہا كہ ايران كی تہذيب بہت پرانی ہے اسی طرح ايرانی تہذيب و ثقافت كو عالمی شہرت حاصل ہے۔
1031800