اسلام آباد میں معراج النبی(ص) كانفرنس كا انعقاد

IQNA

اسلام آباد میں معراج النبی(ص) كانفرنس كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: گذشتہ روز اسلام آباد میں معراج النبی(ص) كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں علمائے كرام نے معراج النبی كے واقعہ پر روشنی ڈالی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تحريك منھاج القرآن پاكستان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں معراج النبی كانفرنس كا انعقاد كيا۔ اس كانفرنس میں سيد بشير حسين شاہ نے معراج النبی كا فلسفہ بيان كرتے ہوئے كہا كہ پوری دنيا میں تمام انسانوں میں سے كوئی بھی نبی اكرم(ص) كی شان تك نہیں پہنچ سكتا۔
آپ كی معراج كے موقع پر نماز كا تحفہ عنايت كيا گيا جو آپ اپنی امت كيلئے ليكر آئے اس لئے ہمیں نماز سے ابھی بھی غافل نہیں ہونا چاہئے، كيونكہ نماز كو مومن كی معراج ہونے كی حيثيت حاصل ہے۔
1031668