مغربی دنيا میں عالم اسلام كے حوالے سے شائع شدہ آثار كا جائزہ

IQNA

مغربی دنيا میں عالم اسلام كے حوالے سے شائع شدہ آثار كا جائزہ

سياسی گروپ: كل ۲۰ جون كو "مغربی دنيا میں اسلام كے حوالے سے شائع شدہ آثار كا جائزہ" منصوبے كے تحقيقاتی نتائج كو پيش كرنے لیے كے ايران كے ثقافی ، ہنری اور روابط تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ میں ايك نشست كا اہتمام كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، كل ۲۰ جون كو ايران كے ثقافی ، ہنری اور روابط تحقيقاتی انسٹی ٹیوٹ كی كوششوں سے "سال ۲۰۰۰ء سے ۲۰١۰ء تك مغربی دنيا میں عالم اسلام كے حوالے سے شائع شدہ ١۰۰منتخب آثار كا جائزہ" منصوبے كے تحقيقاتی نتائج پيش كرنے كے لیے ايك نشست منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے بين الاقوامی ثقافتی روابط انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ اسلامی دنيا كی کچرل سٹڈیز كے گروپ كی جانب سے منعقد ہونے والی اس نشست كےدوران "شاہد" يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ممبر اور منصوبے كے آرگنائزر "حمزہ علی نور محمدی" خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ تحقيقاتی منصوبہ سال ۲۰١۰ میں شروع ہوا تھا ۔
1033098