ايران كے پارليمانی سپيكر كی جانب سے آيت اللہ "شيخ باقر شريف قرشی" كی وفات پر اظہار تعزيت

IQNA

ايران كے پارليمانی سپيكر كی جانب سے آيت اللہ "شيخ باقر شريف قرشی" كی وفات پر اظہار تعزيت

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے روزنامہ "خانہ ملت" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پارليمانی سپيكر كی جانب سے جاری كردہ تعزيتی پيغام كا متن كچھ اس طرح سے ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحيم
حوزہ علمیہ نجف كی نماياں ترين علمی شخصيت اور مشہور مؤرخ آيت اللہ باقر شريف قرشی كی وفات بہت بڑے صدمے كا باعث ہے ۔

مرحوم آيت اللہ قرشی نے اپنی قيمتی كتابوں میں آئمہ معصومين ﴿ع﴾ كی حيات مباركہ كا نئے انداز سے جائزہ ليا ہے اور ان كتابوں نے حوزہ علمیہ نجف سميت قم كے حوزہ علمیہ پر بھی گہرے اثرات مرتب كیے ہیں اور الحمد للہ ان كے بہت سے آثار كا ہمارے ملك میں بھر پور استقبال كيا گياہے ۔
1032904