معاشرے میں دينی اقدار كی گہرائی ؛ قومی عزت اور افتخار كا باعث ہے

IQNA

معاشرے میں دينی اقدار كی گہرائی ؛ قومی عزت اور افتخار كا باعث ہے

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كی پارليمنٹ میں قائم ثقافتی كمیٹی كے ترجمان نے معاشرتی سطح پر دينی اقدار كی تقويت كو قومی عزت اور افتخار كا مہم ترين سبب قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ معاشرے میں دينی اقدار كی گہرائی معاشرے كےمذہبی عقيدوں كی تقويت كے ساتھ ساتھ قومی عزت و افتخار كا بھی باعث بنتی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كی پارليمنٹ میں قائم ثقافتی كمیٹی كے ترجمان حجت الاسلام المسلمين "سيد علی طاہری" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران قومی سربلندی اور اس كے استمرار كی شرائط كے حوالے سے قائد انقلاب كے بيانات عالیہ كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی قوم كے مذہبی اور قومی عقيدوں كے درميان گہرہ رشتہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ جو كچھ ہمارے دين میں مایہ عزت و افتخار كہلايا جاتا ہے وہ دينی تعليمات كی پابندی ہے ؛ اور قومی سطح كے مسائل میں بھی جو كچھ اسلامی – ايرانی ثقافت كے عنوان سے ذكر كيا جاتا ہے دينی اقدار كی حفاظت اور تقويت ہے جس كے باعث ايرانی قوم نے اپنی عزت اور حقوق كے حوالے سے ہميشہ ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا ہے ۔
1031940