امام خمينی ﴿رہ﴾ اور قائد انقلاب كی نظر سے اسلامی بيداری كے نظرياتی مبانی كا جائزہ

IQNA

امام خمينی ﴿رہ﴾ اور قائد انقلاب كی نظر سے اسلامی بيداری كے نظرياتی مبانی كا جائزہ

سياسی گروپ : بدھ كو اسلامی جمہوریہ ايران كے دارالحكومت تہران میں " امام خمينی ﴿رہ﴾ اور قائد انقلاب كی نظر سے اسلامی بيداری كے نظرياتی مبانی " منصوبے كے تحقيقاتی نتائج پيش كرنے كی غرض سے علمی نشست منعقد کی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، ايران كے ثقافی ، ہنری اور روابط تحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ كی جانب سے " امام خمينی ﴿رہ﴾ اور قائد انقلاب كی نظر سے اسلامی بيداری كے نظرياتی مبانی " منصوبے كے تحقيقاتی نتائج پيش كرنے كے لیے علمی نشست كا اہتمام كيا جائے گا۔
واضح رہے بين الاقوامی ثقافتی روابط انسٹی ٹيوٹ سے وابستہ اسلامی دنيا كی كلچرل سٹڈيز كے گروپ كی جانب سے منعقد ہونے والی اس نشست كےدوران منصوبے كے آرگنائزر "حسن بشير" خطاب كریں گے ۔
یہ علمی نشست بدھ ۲۰ جون كو تہران میں شارع وليعصر ، دمشق سٹریٹ نمبر ۹ میں واقع مذكورہ تحقيقاتی انسٹيوٹيوٹ میں منعقد كی جائے گی ۔
1032034