سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے اتحاد كی صورت میں كاميابی پر مبنی قرآنی وعدے كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : جس وقت سے خطے میں اسرائيل معرض وجود میں آيا ہے تب سے قوموں كی عزت اور كرامت روبہ زوال ہے اور اگر خطے سے صیہونزم ، امريكا اور ان كے اتحاديوں كو نكال ديا جائے تويقينا تمام كی تمام مشكلات حل ہوجائیں گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے صدر كی ويب سائیٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "محمود احمدی نجاد" نے ١٦ جون كو مصری شہداء كے عزيز و اقارب كے ساتھ خصوصی ملاقات كے دوران خطے كی قوموں كو درپيش مسائل كا اصلی ذمہ دار مشرق وسطی میں صیہونی حكومت كی موجودگی كو قرار ديتے ہوئے كہا : جس وقت سے خطے میں اسرائيلی حكومت معرض وجود میں آئی ہے تب سے قوموں كی عزت اور كرامت روبہ زوال ہے اور اگر خطے سے صیہونزم ، امريكا اور ان كے اتحاديوں كو نكال ديا جائے تويقينا تمام كی تما مشكلات حل ہوجائیں گی ۔
1031670