امام موسی صدر كی شہادت پر كسی قسم كا ثبوت پيش نہیں كيا گيا : ايرانی وزارت خارجہ

IQNA

امام موسی صدر كی شہادت پر كسی قسم كا ثبوت پيش نہیں كيا گيا : ايرانی وزارت خارجہ

سياسی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كی وزارت خارجہ كے شعبہ عرب اور افريقا كے ڈپٹی نے اس بيان كے ساتھ كہ ايران سيد موسی صدر كے بارے میں سنجيدگی سے تحقيقات كر رہا ہے كہا : ابھی تك امام موسی صدركی شہادت كے حوالے سے كسی قسم كے ٹھوس ثبوت پيش نہیں كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے وزارت خارجہ كی سركاری ويب سائیٹ كے حوالے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی وزارت خارجہ كے شعبہ عرب اور افريقا كے ڈپٹی "حسين امير عبد اللہيان" نے اس بيان كے ساتھ كہ اس وقت ايران امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی سرنوشت كے بارے میں مسلسل تحقيقات كر رہا ہے خيال ظاہر كيا ہے كہ ابھی تك ليبيا كی جانب سے امام اور انكے ساتھيوں كی شہادت كے حوالے سے كسی قسم كے ٹھوس ثبوت پيش نہیں كیے گئے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ وزير خارجہ علی اكبر صالحی كے دورہ ليبيا كے دوران اس ملك كی عبوری كونسل كی جانب سے خصوصی كمیٹی تشكيل دی گئی ہے جس نے اپنی تحقيقات كا آغاز كر ديا ہے ۔
1031012