ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق عدلیہ كے ڈپٹی جنرل اور مجلس خبرگان كے ممبر حجت الاسلام و المسلمين "سيد ابراہيم رئيسی" نے ہفتہ عدلیہ كی مناسبت سے تہران میں نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كے دوران انبياء الہی ﴿ع﴾ كے اہداف كو بيان كرتے ہوئے كہا : اللہ تبارك وتعالی نےانسان كو جو سب سے بڑی نعمت عطا كی ہے وہ ہدايت ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ جو كچھ انسان اور حيوان میں فرق كا باعث بنتا ہے وہ انسان كی روح اور فطرت ہے اور اگر اللہ كی یہ نعمت نہ ہوتی تو انسان كی زندگی بھی تمام حيوانات جيسی ہوتی جبكہ انسان كی انسانيت وحی كے آئينہ میں تشكيل پاتی ہے ۔
1030395