مبعث ، روز قيامت تك دنيا كی تاريخ میں تبديليوں كا سرچشمہ ہے

IQNA

مبعث ، روز قيامت تك دنيا كی تاريخ میں تبديليوں كا سرچشمہ ہے

سياسی گروپ : تہران كے خطيب جمعہ اور گارڈين كونسل كے سيكرٹری جنرل نے بعثت پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كو روز قيامت تك دنيا كی تاريخ میں تبديليوں كا سرچشمہ قرر ديا اور مبعث كے دن اور رات كی فضيلت كو سمجھنے پر زور ديتے ہوئے نمازيوں كو مبعث كی رات ١۲ ركعت نماز ادا كرنے اور دن میں فقرا كو كھانا كھلانے كی نصيحت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، تہران كے خطيب جمعہ اور گارڈين كونسل كے سيكرٹری جنرل "آيت اللہ جنتی " نے نماز جمعہ كے پہلے خطبے میں نمازيوں كو تقوی كی نصيحت كرنے كے بعد حلال اور حرام الہی كی رعايت اور امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كے يوم شہادت كی مناسبت سے تعزيت پيش كرتے ہوئے مبعث رسول اللہ ﴿ص﴾ كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
انہوں نے مبعث كو ايك عظيم دن قرار ديتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ ہمارے ايك ساتھی نے امام خمينی ﴿رہ﴾ كے حوالےسے نقل كرتے ہوئے كہا تھا كہ امام مبعث كے دن كو ازل سے ابد تك تاريخ كا بہترين دن قرار ديتے تھے ۔
1030429