روس كے شہر'' ايوانوفو'' میں اسلامی تعليمات ثمر كورس كا انعقاد

IQNA

روس كے شہر'' ايوانوفو'' میں اسلامی تعليمات ثمر كورس كا انعقاد

سياسی سماجی گروپ: روس كے شہر''ايوانوفو'' میں جوانوں اورنوجوانوں كے لئےاسلامی تعليمات ثمركورس شروع ہو گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے مطابق یہ ثمر كورس 17 جون سے''ايوانوفو'' شہر كے سماجی ثقافتی كمپليكس " نور'' میں شروع ہوا ہے۔ نوركمپليكس كے اعلان كے مطابق اس ثمركورس میں شركاء اسلامی اصول، قرائت قرآن كريم، ثقافت، مختلف اسلامی ممالك كے آداب اور رسوم اور عربی وتاتاری زبانوں كو سكھیں گے۔ يادرہے گرميوں كی تعطيلات میں گذشتہ 13 سال سے نور سماجی ثقافتی كمپليكس یہ كورس منعقد كررہا ہے اس میں تاتاری اقوام كے علاوہ، آذری، افغانی ، ازبك وقاچاری جوانوں كی بڑی تعداد بھی شركت كرتی ہے۔ 1032557