تاتارستان كے دارالحكومت میں تعليم وتربيت كے ماہرين كا اجتماع

IQNA

تاتارستان كے دارالحكومت میں تعليم وتربيت كے ماہرين كا اجتماع

سياسی سماجی گروپ: جمہوریہ تاتارستان كے دارالحكومت كزان میں اسلامی تعليم وتربيت كے ماہرين كا بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق كزان میں روسی اسلامی يونيورسٹی كے اعلان كے مطابق یہ بين الاقوامی سيمينار جوايك وركشاپ كی صورت میں منعقد ہو گا۔ آج 19 جون مقامی وقت كے مطابق 9 بجے كزان كے المارسٹی ہوٹل میں شروع ہو گا۔اور كل تك جاری ہے گا۔
اس بين الاقوامی سيمينار میں مختلف ممالك كے اسلامی تعليم وتربيت كے ماہرين شركت كریں گے، یہ سيمينار روسی اسلامی يونيورسٹی اور كزان فیڈرل يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد ہورہا ہے ۔
اس میں جديد تعليمی ٹيكنالوجی اور اس كا موثر استعمال، اسلامی تعليم وتربيت كے فروغ میں جديد تعليمی ٹيكنالوجی كا كردار، روس میں اسلامی تعليم وتربيت كی حالت جيسے موضوعات پر بات چيت پر ہو گی۔

1032878