ماسكو میں اسلامی تعليمات ثمر كورس كا انعقاد

IQNA

ماسكو میں اسلامی تعليمات ثمر كورس كا انعقاد

سياسی سماجی گروپ: روس كے صوبے ماسكو كے شہر'' اورخوفو۔ زويفو'' میں موسم گرما كی تعطيلات میں اسلامی تعليمات ثمركورس كا آغاز ہو گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق روس كی مسلم كميونٹی نے اعلان كيا ہے ۔ یہ ثمر كورس صوبے ماسكو كی مذہبی تنظيموں كے تعاون سے 14 جون كو '' اورخوفو۔ زويفو'' شہر كی جامع مسجد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس جامع مسجد كے امام جماعت ''امير پولاداف'' نے اس بارے میں كہا: یہ ثمر كورس ہفتہ، منگل اور جمعرات كے دنوں میں مقامی وقت كے مطابق ۱۰ بجے سے لے كر دن ايك بجے تك منعقد ہوا كرے گا۔ اس ثمر كورس میں اسلام كے بنيادی اصول، انبياء كی تاريخ اور عربی زبان، قرائت قرآن كريم كی تعليم دی جائے گی۔ اس كورس میں علاقے كے معروف علماء كرام شركت كریں گے۔ 1032560