داغستان میں معراج پيامبر اكرم﴿ص﴾ كے بارے میں اجلاس كا انعقاد

IQNA

داغستان میں معراج پيامبر اكرم﴿ص﴾ كے بارے میں اجلاس كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: جمہوریہ داغستان كے دارالحكومت ماخاچ قلعہ كی جامع مسجد میں معراج پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے واقعہ كے بارے میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں معراج كی خصوصيت اور اس دن كےاعمال كو بيان كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق داغستان كے مسلم امور انتظامی ادارے نے اس بارے میں اعلان كيا ہےكہ اس اجلاس میں پورے ملك سے مسلمان علمائے كرام اور مذہبی سكالرز نے شركت كی ہے اس كے علاوہ شہريوں كی بھی بڑی تعداد اس اجلاس میں شريك تھی۔
یہ اجلاس 16 جون كو دارالحكومت ماخاچ قلعہ كی جامع مسجد میں نماز مغرب و عشا كے بعد منعقد ہوا۔
اجلاس میں شہريوں كيلئے معراج پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے خاص واقعہ كو بيان كيا گيا۔
1032571