تنزانيا ؛ سيمينار كے دوران حضرت فاطمہ زہرا ﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل كا بيان

IQNA

تنزانيا ؛ سيمينار كے دوران حضرت فاطمہ زہرا ﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل كا بيان

سياسی اور سماجی گروپ : جمہوریہ تنزانيا كے مغربی شہر "سينگیڈا" میں واقع "بلال مسلمان" انسٹی ٹيوٹ میں منعقدہ ايك سيميناركے دوران حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل اور سيرت مباركہ پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " افريقا" كی رپورٹ كے مطابق ، ١٦ جون كو شروع ہونے والے اس سمينيار میں شہر كے مختلف علاقوں سے تعلق ركھنے والے خواتين نے شركت كی ہے جبکہ یہ سیمینار تین دن جاری رہنے کے بعد ١۸ جون كو اختتام پزیر ہوا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ سيمينار كے دوران جامعہ الزہرا ﴿ع﴾ قم كی فارغ التحصيل "زينب جمعہ" نے حضرت زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل ، سيرت ،عظمت كے اور شخصيت كے مختلف پہلؤوں كے بارے میں حاضرين كے لیے خطاب كيا ہے ۔
1033558