ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ " جنوب مشرقی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ وركشاپیں ملك میں مسلمانوں كی مركزی كمیٹی كی كوششوں اور تھائی لينڈ میں حج سے متعلقہ امور كے لیے قائم ادارے كے تعاون سے ۳۰۰ افراد كی شركت كے ہمراہ منعقد كی جارہی ہیں ۔
واضح رہے كہ اسلامی مراكز نے حج كا موسم نزديك ہونے اور زائرين بيت اللہ كو آمادہ كرنے كے لیے ان وركشاپوں كا انعقاد كيا ہے ۔
تھائی لينڈ میں مسلمانوں كی مركزی كمیٹی نے حج كے خواہشمند افراد كی بڑھتی ہوئی تعداد كو مدنظر ركھتے ہوئے زائرين كو بہتر سہوليات فراہم كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
1033246