ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق انجمن اسلامی مسلمہ نے اعلان كيا ہے كہ اسلامی تعليمات كورس میں شركت كيلئے خواتين كی رجسٹريشن يكم اگست سے 30 اگست تك جاری رہے گی۔
اس كورس میں اسلام كے بنيادی اصول، تجويد، قرائت قرآن كريم، حديث قدسی، پيغمبر اسلام كی احاديث، اصول دين، اسلامی فقہ، انبياء كی تاريخ ، سيرت النبی، اسلامی آداب اور اخلاق، خطاطی، عربی اور روسی زبانوں كی تعليم دی جائے گی۔
1032880