آيت اللہ بہشتی ﴿رہ﴾ كی نگاہ سے ولايت فقیہ كا مقام اور عوام كا كردار

IQNA

آيت اللہ بہشتی ﴿رہ﴾ كی نگاہ سے ولايت فقیہ كا مقام اور عوام كا كردار

سياسی اور سماجی گروپ : شہید بہشتی اس بات كے معتقد تھے كہ حكومت كو دو بنیادوں پر قائم ہونا چاہيئے ايك "سياسی مشروعيت " اور دوسرا "عوام كی جانب سے مثبت رائے" اور ان دو عناصر كے بغير عوام پر حكومت اور ان كو اطاعت كے لیے مجبور كرنا ظالمانہ عمل ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ثقافتی فاؤنڈويشن ۷ تير كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ويب سائیٹ نے آيت اللہ بہشتی كے افكار میں ولايت فقیہ كا مقام اور عوامی رائے كی اہميت كے بارے میں ایک مقالے کے ذریعے بیان کیا ہے کہ :
شہيد بہشتی اس بات پر اعتقاد ركھتے تھے كہ حكومت کے قیام میں عوام كی آزادی اور رضایت کو مدنظر رکھنا چاہیئے اور اس كی قدرت کا اصل سرچشمہ عوامی رائے ہونی چاہيئے جو اس حكومت كی مكمل حمايت اور پشت پناہی کر سکے لہذا اگر كسی حكومت میں یہ دو عناصر "سياسی مشروعيت" اور "عوام كی جانب سے مثبت رائے " شامل نہ ہوں تو وہ حكومت ظالم اور استبدادی كہلائے گی ۔
1034309