ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق ، مسجد كو امام خمينی ريليف كمیٹی كے پروگراموں ، مصوبوں اور اقدامات كا محور قرار دينے كے لیے ايران بھر سے ہزاروں آئمہ جماعت كی موجودگی میں "مسجد اور زكات" كے عنوان سے كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
اس كانفرنس كے دوران تہران كے آئمہ جماعت ، حجت الاسلام و المسلمين مقتدائی ، حجت الاسلام والمسلمين محسن قرائتی اور مسجد كے امور كی نگران كرنے والے ادارے كے سربراہ حجت الاسلام المسلمين حاج علی اكبری كے علاوہ امام خمينی ريليف كمیٹی كے صدر حسين انواری بھی شركت كریں گے ۔
1034470