قرآن كريم كی متعدد آيات میں یہ نكتہ پيش كيا گيا ہے كہ اللہ تبارك وتعالی اپنے دين كو ايك نظام حكومت كے عنوان سے دوسرے تمام اديان پر غلبہ عطا كرے گا اگرچہ كی یہ بات كافروں ، مشركوں اور منافقوں كو بری ہی كيوں نہ لگے ۔
درحقيقت انسانی نفس كے اس مرحلے میں كسی انسان كو ايمان اور اسلام قبول كرنے كے لیے مجبور نہیں كيا جاسكتا ، اور اللہ نے انسان كو ايسا خلق نہیں كيا ليكن اپنے احكام كے اجرائی مرحلہ میں قرآن یہ اعلان كرتا ہے : اللہ تبار و تعالی كا ارادہ یہ ہے كہ اسلامی نظام حكومت اور دين اسلام كو ديگر تمام اديان پر غالبہ عطا كرے ۔
1033954