تعمير اور ترقی كے راستے میں آزاد ممالك كے درميان باہمی ہم آہنگی ضروری ہے

IQNA

تعمير اور ترقی كے راستے میں آزاد ممالك كے درميان باہمی ہم آہنگی ضروری ہے

سياسی اور سماجی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر "محمود احمدی نژاد" نے اس بيان كے ساتھ كہ آزاد ، انصاف طلب اور امپيرلزم كے مخالف ممالك كو استكباری طاقتوں كے سامنے متحد ہو جانا چاہيئے اور ايك دوسرے كی ترقی كے لیے تمام موقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہيئے ، لاپاز اور تہران كے درميان دو طرفہ تعقلقات كے فروغ ر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے صدر كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۹ جون كوصدر احمدی نژاد نے بوليويا كے دورے میں اعلی سطح كے مشتركہ اجلاس كے دوران اس بيان كے ساتھ كہ دونوں ممالك كے پاس ايسی اقوام ہیں جو عدالت ،آزادی اور حقوق تك رسائی كے لیے استكباری طاقتوں كے ساتھ مقابلہ كر رہی ہیں واضح كيا : ايسی شرائط میں جب استعبدادی قوتیں دنيا كے تمام وسائل كو انصاف طلب اور آزاد ممالك كے خلاف استعمال كر رہی ہیں ہمیں بھی ايك دوسرے كا ساتھ دينا چاہيئے كيونكہ ہمارا اتحاد ہماری طاقت میں كئی گنا اضافے كا باعث بنے گا ۔
1033883