فلسطينی قيديوں كے ساتھ غير انسانی سلوك پر سپين كی سول سو سائٹی كا احتجاج

IQNA

فلسطينی قيديوں كے ساتھ غير انسانی سلوك پر سپين كی سول سو سائٹی كا احتجاج

سياسی وسماجی گروپ: سپين كی سول اور اسلامی سوسائٹی نے صھيونی جيلوں میں قيد فلسطينی قيديوں كے ساتھ غير انسانی سلوك پر احتجاج كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سپين كی مسلم سوسائٹی نے صھيونی جيلوں میں قيد فلسطينوں كے ساتھ غير انسانی سلوك مخصوصاً قومی فٹ بالر محمود سرساك، نے گذشتہ 90 دن سے بھوك ہڑتال كر ركھی ہےاورغير انسانی سلوك كے خلاف احتجاج كيا ہے اور بين الاقوامی برادری اور تنظيموں سے مداخلت كا مطالبہ كيا ہے۔
رپورٹ كے مطابق اسپين كے سابق امر فرانكو كےزمانے میں قيد رہنے والوں كی تنظيم نے بھی صھيونی حكومت كی مذمت كی ہے۔ اس بيانیہ میں تاكيد كی گئی ہے كہ فلسطينی قيدی اپنی آزادی اور انصاف كے حصول كے لیے جدوجہد كررہے ہیں۔ محمود سر ساك، كی المناك حالت كی وجہ سے اسے آزاد كرنےكا مطالبہ كيا ہے۔

1033939