روسی اور چينی مسلمانوں كے درميان باہمی روابط كے استحكام كا جائزہ

IQNA

روسی اور چينی مسلمانوں كے درميان باہمی روابط كے استحكام كا جائزہ

سياسی و سماجی گروپ: روسی فیڈريشن كی اسلامی تنظيموں اور روسی مفتی كونسل كے نمائندہ وفد نے چين كے دورہ میں دونوں ممالك كے مسلمانوں كے درميان باہمی روابط كے فروغ پر بات چيت كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق روسی مفتی كونسل كے وفد نے جس كی سربراہی روشن عباس اف كررہے ہیں چين كے دورہ كے پہلے دن چين كے دارالحكومت بيجنگ میں چين كی انجمن اسلامی كے ڈپٹی چئير مين مصطفی يانگ جيبو سے 19 جون كو ملاقت كی ہے۔
اس ملاقات میں دونوں ممالك كے مسلمانوں اور اسلامی تنظيموں كے درميان باہمی روابط كے فروغ كيلئے كانفرنس كا انعقاد اور مختلف بين الاقوامی نمائشوں كے منعقد كرنے كا معاہدہ كيا جائے گا ۔ اس ملاقات میں دونوں ممالك كے مسلمانوں كے درميان مفاہتمی يادداشت پر دستخط كئے گئے
1034316