ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق جنوبی افريقا میں عيد مبعث كے سلسلہ میں ايك جشن كی تقريب منعقد ہوئی، جس میں وزارت امور خارجہ میں شعبہ افريقا كے ڈائريكٹر جنرل محمدی ،كونسلر ملكی اور ايرانی سفارت كاروں نے اپنی فيملی كے ہمراہ اس تقريب میں شركت كی اس روحانی تقريب كا آغاز تلاوت قرآں كريم سے ہوا، اس كے بعد ايرانی سكول كے بچوں نے پيغمبر اسلام كی شان میں مدحیہ ثرائی كرتے ہوئے اشعار پيش كئے۔
اس تقريب سے جنوبی افريقا میں ايرانی سفير آقای فرجی نے خطاب كرتے ہوئے كہا: پيغمبر اسلام خلق عظيم كے مالك تھے اور آپ كے اخلاق حسنہ كی پيروی میں ہی كاميابی حاصل ہوتی ہے۔ خداوند قدوس نے آپ كو خلق عظيم كا نمونہ بنا كر بھيجا ہے تاكہ مكارم اخلاق كی تكميل ہوسكے۔
انہوں نے ايرانی سفارت كاروں اور جنوبی افريقا میں مقيم ايرانيوں سے كہا كہ تقوی الہی كے ساتھ اپنے آپ كو اخلاق محمدی سے آراستہ كریں تاكہ اس دنيا اور آخرت میں كاميابی حاصل ہوسكے۔
1034244