قازقستان كے مفتی كا حكومت سے ماہ رمضان میں مہنگائی میں كمی كا مطالبہ

IQNA

قازقستان كے مفتی كا حكومت سے ماہ رمضان میں مہنگائی میں كمی كا مطالبہ

سياسی و سماجی گروپ: قازقستان كے مفتی اعظم عبدالستار درويش علی نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ رمضان مبارك میں غذائی اجناس كی قيمتوں میں دس فيصد كمی كی جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق قازقستان كے مذہبی امور كے ادارے كے سربراہ اور مفتی اعظم عبدالستار درويش علی نے 18 جون كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے، جس میں حكومت، وزراء گورنر، مئيرز اور تجار سے یہ مطالبہ كيا ہے۔
مفتی اعظم قازقستان نے كہا افسسوس كی بات یہ ہے كہ ہر سال ماہ رمضان كے موقع پر كھانے پينے كی اشياء كی قيمتیں پورے ملك میں بہت زيادہ مہنگی ہوجاتی ہیں حالانكہ یہ مہينہ نيكی اور رحمت كا مہينہ ہے اس میں مسلمانوں كيلئے نيكی كرنی چاہئے اور اللہ كے مہمانوں كا خيال ركھنا چاہئے انہوں نے كہا كہ میں تمام مسلمان بھائيوں سے مطالبہ كرتا ہوں كہ رمضان كے مہينے میں كھانے پينے كی اشياء دس فيصد سستی كی جائیں ۔ مفتی اعظم قازقستان نے گذشتہ سال بھی اسی طرح کی درخواست کی تھی جس کی وجہ سے ۱۰ سے ۳۰ فیصد تک مہنگائی میں کمی آئی تھی ۔
1034131