تركی میں "اسلامی تحريك" سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "اسلامی تحريك" سيمينار كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: اسلامی تحريك سيمينار "بارٹن" كی ثقافتی تنظيم كی جانب سے منعقد كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تركی كے اسلامی محقق اور رائٹر "ردوان كايا" نے اپنے خطاب كے آغاز میں كہا ہم مسلمانوں كو دنيا كے تمام خطوں میں مختلف نئی ٹيكنالوجی سے سامنا ہوتا ہے اور اس سے متاثر ہوتے ہیں اور ہميشہ اپنی زندگی میں امتحان اور آزمائش كی حالت میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا یہ تبديلياں ہميشہ ايك طرفہ نہیں ہوتیں بلكہ بعض اچھائی سے برائی كی طرف اور بعض اس كے برعكس ہوتے ہیں، مسلمانوں كی زندگی میں تبديلی، وہی تبديلی ہے جو قرآن كريم ہدايت، خير و بركت كے نام سے ياد كرتا ہے، يعنی تمام انسان تاريكی سے روشنی كی طرف اور جہالت سے علم كی طرف حركت كرتے ہیں، اور اس كی مخالفت كی بھی قرآن كريم میں نھی كی گئی ہے، لہٰذا ہم مسلمانوں كا فريضہ ہے كہ اپنی زندگی میں كمال اور خوشبختی تك پہنچنے كيلئے خداوند متعال كی كتاب كی اطاعت كریں۔
انہوں نے آخر میں كہا ہمیں چاہئے كہ ہم قرآن كريم كو اپنا رہبر اور راہنما تصور كریں اور اس كے مطابق عمل كریں، ہمیں یہ سمجھنا چاہئے كہ خداوند متعال ہميشہ ہمارا حامی و ناصر ہے، پس ہمیں اہداف تك پہنچنے كيلئے مايوس نہیں ہونا چاہئے، اور اسلامی معاشرہ كی تشكيل كيلئے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر سے غافل نہیں ہونا چاہئے، اور نيز اپنے اہداف كے حصول كيلئے اتحاد و يكہجتی كو بھی ہرگز فراموش نہ كریں۔
1035236