ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ كانفرنس لبنان میں ايرانی كلچر سنٹر، حج وزيارت كے امور میں قائد انقلاب كے نمائندہ اور جمعيت علمائے لبنان كے تعاون سے بيروت میں شروع ہوئی ہے۔ اس تقريب سے جمعيت علمائے لبنان كے چيئرمين ''شيخ احمد الزين'' نے خطاب كرتے ہوئے كہا خطے میں ہونے والی تبديلياں اور دنيا كے حساس حالات كی وجہ سے مسلمانوں كے درميان وحدت اور اتحاد لازمی ہے اور حج كا موسم مسلمانوں كے مفادات اور اسلام كے لیے بہت مناسب موقع ہے، حج كے دنوں میں تمام مسلمان ہم رنگ ايك جيسا لباس اور ايك دل ہوتے ہیں۔ پس حج كے موقع پر مسلمانوں كے مسائل حل كرنے كا بہترين وقت ہوتا ہے اور مسلمانوں اوراسلام كےامور پر بات چيت ہو سكتی ہے۔
آج مسلمانوں كے لیے مہم موضوع اسلامی بيداری ہے۔ ہمیں كسی فرقہ پرستی كے بغير اس عظيم اسلامی تحريك كو آگے بڑھانا چاہئے اور دشمنان اسلام كو اس اسلامی بيداری پر قبضہ نہیں كرنے دينا چاہیے۔
1035655