ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ كانفرنس انجمن سوگی Sevgi كی جانب سے گزشہ روز ۲۳ جون كو شہريوں كی بڑی تعداد كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
روزنامہ ڈوغروہابر Doğruhaber كے چيف ایڈیٹر محمد گكٹاس Mehmet Göktaş نے كانفرنس كے مقرر كے عنوان سے مسلمانوں كی ايك دوسرے كی جانب توجہ كے بارے میں خيال ظاہر كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ : مسلمان مرد اور خواتين ايك دوسرے كے بہن بھائی ہیں ، اس بنياد پر ہم پابند ہیں كہ ايك دوسرے كو نيكی كی دعوت دیں ؛ كيونكہ اللہ تعالی نے ہم پر ايك دوسرے كی حمايت كو فرض قرار ديا ہے ۔
1037063