ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، "يورپين عوام كو اسلام كے اصول اور مبانی كی تعليم" كے عنوان سے یہ منصوبہ تركی كے اسلامی مدرسے "الٹو اناڈولو" كی جانب سے "يورپی يونين كے جوانوں كے لیےمنصوبہ بندی" سے موسوم مركز كے سامنے پيش كيا گيا جس كا مركز نے بھر پور استقبال كياہے ۔
مدرسے كے پرنسپل "اونسريگن" Önser Yeğin نے اس مطلب كے بارے میں كہا : اس بين الاقوامی منصوبے كے تحت جس كا آغاز اسی مہينے میں كيا گيا ہے اور جو دو سال تك جارے رہے گا، قوموں كی ايك دوسرے كی ثقافت سے آشنائی كے مواقع اور مذہبی تعصبات كے خاتمے كے ساتھ ساتھ مذہبی اور تعليمی سرگرميوں میں مدد فراہم كی جائے گی ۔
1037030