ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق ، اس تعليمی كورس كا آغاز دارالحكومت میں حكومتی اور پرائيویٹ سكولوں میں گرميوں كی چھٹيوں كےساتھ ہی بچوں اور بچيوں كےلیے كيا گياہے ۔
ملك میں مسلمانوں كی امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كےانفارميشن سيل نے اعلان كيا ہے كہ مذكورہ تعليمی كورسز كا آغاز مخلتف كلاسوں كے بچوں اور بچيوں كی شركت كے ہمراہ جامع مسجد "ماخاچ قلعہ"میں روزانہ ۳ گھنٹے كے لیے١ جون سے كيا گيا ہے جو ۲۲ جولائی تك جاری رہیں گے۔
رپورٹ كے مطابق ، مذكورہ كورسز میں شريك طلباء و طالبات قرآن كريم كی روانخوانی ، تجويد ، نماز اور ديگر اسلامی مبانی كی تعليم حاصل كریں گے ۔
1037238