ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق انڈو نيشيا كے مذھبی امور كے وزير نے ۲۵جون كو گاروٹ كے علاقے میں موسادادیہ يونيورسٹی میں بات كرتے ہوے كہا كہ انڈونيشيا كے حج كوٹے میں اضافے كی درخواست ممكن نہیں ھے كيونكہ سعودی عرب نے حج كوٹہ محدود كر ركھا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ھم نے سعودی حكومت سے بات كی ہے ليكن ان كا كہنا ہے كہ جگہ كی كمی كی وجہ سے حج كوٹے میں اضافہ نہیں كيا جاسكتا۔ ليكن آئندہ سالوں میں جگہ كی كمی كا مسئلہ دور كر ليا جائے گا۔ البتہ یہ مشكل تمام اسلامی ممالك كو پيش آ رہی ھے۔
1038689