قازقستان كے شہر ''آستانہ'' میں ''حضرت سلطان'' مسجد كا افتتاح

IQNA

قازقستان كے شہر ''آستانہ'' میں ''حضرت سلطان'' مسجد كا افتتاح

سياسی سماجی گروپ: قازقستان كے دارالحكومت آستانہ شہر كو دارالحكومت بننے كی چودویں سالگرہ كے موقع پر جامع مسجد حضرت سلطان كا افتتاح 16 جون كو ہو گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ قازقستان كے مسلم امور كے مذہبی ادارے نے اعلان كيا ہے۔ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں علماء كرام كے علاوہ ملكی اور غير ملكی شخصيات مخصوصاً روسی فیڈريشن كی مفتی كونسل كے چيئرمين ''راويل عين الدين اف'' شركت كریں گے۔
اس مسجد كی تازہ تعمير كی گئی ہے اس كے ہال میں 10 ہزار نمازيوں كے بیھٹنے كی گنجائش ہے۔ اس كے علاوہ قرآئت قرآن كے ہال، اسٹڈی روم اور لائبيريری بھی بنائی گئی ہے۔ مسجد حضرت سلطان قازقستان كی بڑی مساجد میں شمار ہو گی، اس مسجد كی تعمير 2009 میں قازقستانی صدر كے تعاون سے شروع ہوئی تھی۔
1040381