ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق تركی كے مذہبی امور كے ادارہ كے ڈپٹی ڈائريكٹر حسن كامل بيبلمار نے 27 جون كو اس بارے میں بتايا ؛ اس سال تركی كے مختلف شہروں سے ايك ملين سے زيادہ افراد حج كا فريضہ اداكریں گے اور حجاج كرام كيلئے بڑا مناسب موقع ہے كہ اس روحانی سفر سے فائدہ اٹھائیں ۔ حج كے اعمال كوصحيح طريقے سے انجام دينے كيلئے حج پر جانے سے پہلے حجاج كرام كو تربيت دينے كيلئے حكومتی سطح پر مختلف شہروں میں 2113 علماء كرام كو متعين كيا گيا ہے جوحج كا فريضہ اداكرنے والے حجاج كی اعمال كی درست انجام دہی كيلئے انكی تربيت كرينگے۔
1040529