باشقيرستان میں قومی مسلم كانگرس كا انعقاد

IQNA

باشقيرستان میں قومی مسلم كانگرس كا انعقاد

سياسی سماجی گروپ: جمہوریہ باشقيرستان میں 30 جون سے قومی مسلم كانگرس چشمہ كے علاقے میں منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس ملك كے مذہبی امور كے ادارے نے اعلان كيا ہے۔ یہ كانگرس اور ان كے علاقے كے پہلے اسلامی واعظ صوفی حسين بيگ كی ياد میں منعقد كی جارہی ہے۔ اس میں چھ سو افراد شركت كریں گے ۔
اس كانگرس میں روسی فیڈريشن كے مسلم امور كے ادارے كے چيئرمين مفتی طلعت تاج الدين، باشقيرستان كے مذہبی امور كے ادارے كے سربراہ مفتی محمد تاج الدين ، حكومتی اداروں كے وفود اور دوسرے ممالك كی مذہبی شخصيات شركت كریں گی۔ اس طرح تمام وفود اس علاقے كے پہلے اسلامی مبلغ صوفی حسين بيگ كے مقبرہ مِں احترام كے لئے جائیں گے۔
اس كانگرس كے دوران جوانوں كے درميان تجويد اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں كا اہتمام بھی كيا گيا ہے۔
1040782