ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرامز انقلاب اسلامی، امام خمينی اور قائد انقلاب اسلامی كے تعارف كے لئے تيار كئے گئے ہیں، ابھی تك اس كی 9 قسطیں ريكارڈ ہوچكی ہیں اور رجب كے مہينے سے یہ صراط ٹی وی سے مسلسل پيش كی جارہی ہیں اميد ہے 6 قسطیں ديگر بھی ريكارڈ ہوں گی۔
لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر جنرل حجۃ الاسلام سيد محمد حسين رئيس زادہ نے ان پروگرامز میں عالم اسلامی كی ان دو ممتاز شخصيات كی زندگی كے اخلاقی، سياسی سماجی پہلووں كو دكھايا ہے۔
ياد رہے صراط ٹی وی دو سال پہلے شروع ہوا تھا اور اس كے پروگرام معمولاً مذہبی معلومات كے حامل ہوتے ہیں۔
1040600