ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق پاكستان كے دارالحكومت اسلام آباد میں '' بيداری ملت اسلامی '' كانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاكستانی شيعوںٰ كے رہبر علامہ سيد ساجد علی نقوی نے خطاب كرتے ہوئے كہا: جہان اسلام كی موجودہ حالت كے مطابق شيعہ علما كے كاندھوں پر بہت اہم ذمہ داريوں كا بوجھ ہے انہیں پوری قوت كے ساتھ اسلام اور بيداری امت اسلامی كو پھيلانے كی كوششیں كرنی چاہیے۔
انھوں نے مزيد كہا: علمائے كرام اور مذہبی اسكالرز كو جہان اسلام میں ہونے والے واقعات سے مسلمانوں كو آگاہ كرنا چاہیے اور شيعہ تنظيموں كو اس مسئلے میں بنيادی اقدامات كرنے چائیں تاكہ مسلمانوں كو اپنی ذمہ داريوں سے آگاہی حاصل ہوسكے۔
ياد رہے یہ كانفرنس ۳۰ جون كو مقامی وقت كے مطابق ۱۰ بجے سے لے كر شام ۶ بجے تك منعقد ہوئی جس میں علمائے كرام، مذہبی اسكالرز كے علاوہ مسلمانوں كی بڑی تعدد نے شركت كی۔
1042185