نائيجريا كے شيعوں كا امام مھدی (عج)كی ولادت با سعادت پر جشن

IQNA

نائيجريا كے شيعوں كا امام مھدی (عج)كی ولادت با سعادت پر جشن

سياسی سماجی گروپ : نائيجريا كے مختلف شہروں میں شيعہ كميونٹی امام مھدی (عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كی تقاريب منعقد كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق افريقائی ممالك میں سے نائيجريا میں شيعوں كی اكثريت رہائش پذير ہے اس لئے پورے ملك میں امام زمانہ (عج) كی ولادت با سعادت كے سلسلے میں جشن منعقد كئے جا رہے ہیں ۔
یہ تقاريب حركت اسلامی نائيجريا ، الكوثر انسٹی ٹيوٹ اور ثقلين انسٹی ٹيوٹ كے تعاون سے منعقد ہوں گی ۔ نائيجريا كے مختلف شہروں جيسے كادونا ، زاريا ، كانو ، كاٹينا ، يولا اور يوچی كے مومنين كی بڑی تعداد ان تقاريب میں شركت كرے گی ۔
ان تقاريب كا آغاز ملك كے معروف قراء كی تلاوت سے ھو گا اور حضرت امام مھدی (عج) كی ميلاد كے سلسلے میں امام كی غيبت كے اسباب ، غيبت میں منتظرين كی ذمہ دارياں ، مشاعرے ، اھل بيت كی شان میں مدحیہ سرائی جيسے پروگرامز شامل ہیں۔
1043743