ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق اس وركشاپ نے اپنے كام كا آغاز يوكرائن كے ماہرين كے ذريعے اتوار يكم جولائی كو كيا ہے اور یہ وركشاپ 14 جولائی كو اختتام پذير ہو گی ۔
وركشاپ كے ايگزيكٹو ڈائريكٹر ايرينا خروميتس نے بتايا : اس وركشاپ سے پہلے دو وركشاپیں پيشہ ور افراد اور گريجویٹ طلبہ كو سائنسی اصولوں كی بنياد پر جديد اسلامی مسائل سے روشناس كرانے كے لئے يوكرائن اور تركی میں منعقد كی جا چكی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ چوتهی بين الاقوامی وركشاپ '' اسلام اوردينی و معاشرتی تجربات'' مئی 2013ء میں آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں منعقد ہو گی ۔
1045166