تاجكستان میں مساجد سے آذان نشر كرنے پر پابندی

IQNA

تاجكستان میں مساجد سے آذان نشر كرنے پر پابندی

سياسی سماجی گروپ: جمہوریہ تاجكستان كے دار الحكومت دوشنبہ كی ميونسپل كمیٹی نے مساجد سے بلند آواز میں اذان نشر كرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق دار الحكومت دوشنبہ كی مونسپل كمیٹی كے نئے قوانين كے مطابق مساجد سے سپيكر كے ذريعے اذان نشر كرنے پر پابندی ہوگی۔
مونسپل كمیٹی نے اپنے اس اقدام كی توضيح ديتے ہوتے كہا كہ سپيكر سے اذان نشر كرنے سے دوسرے مذاہب كے لوگوں كو تكليف ہوتی ہے اس لئے اذان فقط مسجد كے اندر نشر ہوگی۔
رپورٹ كے مطابق دوشنبہ شہر كے ميئر محمد سعيد عبيداللہ اف كے نئے حكم كے مطابق مساجد میں نگرانی كے لیے كچھ دنوں بعد كيمرے نصب كردئیے جائیں گے ۔
ذرائع كا كہنا ہے كہ مساجد میں كيمروں كا نصب كرنے كا مقصد جوانوں كو مساجد سے دور كرنا ہے ۔
1044778