تھائی لينڈ میں حج كانفرس كا انعقاد ،اسلامی يكجہتی كی علامت

IQNA

تھائی لينڈ میں حج كانفرس كا انعقاد ،اسلامی يكجہتی كی علامت

سياسی سماجی گروپ : تھائی ليند میں ۱۶ جولائی بروز ہفتہ كے دن حج كے بارے میں كانفرنس منعقد ہوگی جس كا عنوان (حج بيداری كی علامت ، بصيرت اور اسلامی يكجہتی) ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررسان ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حج كانفرنس میں حج و حدت كی علامت ، اسلامی يكجہتی ، حج ائمہ اہل بيت كی سيرت كے ساتھ تجديد عہد ، قرآن و عترت كی نگاہ میں حج، امام خمينی (رہ) اور قائد انقلاب كی نظر میں حج كا مقام ، حج اور اسلامی بيداری، حج كے اعمال كا فلسفہ ، اسلامی معاشرے كے تحول میں حج كا كردار جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گے۔
اس كے علاوہ حج كے تربيتی اور ثقافتی پہلوؤں كا جائزہ معاشرے اور جوانوں كی تعمير میں حج كا كردار، خاندان پر حج كے روحانی اور تربيتی اثرات و غيرہ پر بھی گفتگو ہوگی ۔
يادررہے اس كانفرنس كی تفصيلی خبریں بعد میں ذكر ہوں گی۔
۱۰۴۳۵۱۳