ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس نورانی محفل كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوا اور تقريب كی پہلے مقرر يونيورسٹی كے استاد جناب آدما آدم نے كہا : امام مھدی (عج) كے زمانہ غيبت میں منتظروں كو تقوی اختيار كرنا چاہیے اور ان كے ظہور كے لئے خداوند كريم كی درگاہ میں دعا اور مناجات كرنا چاہیے اس تقريب كے دوسرے مقرر شيخ حمزہ محمد تھے جنہوں نے (امام مہدی (عج) غير اسلامی اديان كی نگاہ میں ) كے موضوع پر خطاب كيا ۔ انہوں نے كہا مھدويت كا عقيدہ فقط اسلام كے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلكہ تمام اديان عالم بشريت كو نجات دينے والے ايك منجی كے ظہور پر عقيدہ ركھتے ہیں ۔
جشن كی دوسری تقريب بقیۃ اللہ امام بارگاہ میں حركت اسلامی كے رھبر شيخ ابراھيم يعقوب زكزكی كے تعاون سے منعقد ہو ئی جس میں ہزاروں عاشقان اھل بيت نے شركت كی ہے ۔
1046417