ملائيشيا ؛ ايرانی كلچرل سينٹر میں محفل انس با قرآن كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا ؛ ايرانی كلچرل سينٹر میں محفل انس با قرآن كا انعقاد

سياسی گروپ : آج ملائيشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچرل سينٹر میں ايرانی قونصلیٹ "ضيائی" ، ايران كے ممتاز قاری قرآن ابوالقاسمی اور ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك ايرانی نمائندے امين پويا كی موجودگی میں محفل انس با قرآن كا انعقاد كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، آج ۸ جولائی كو ملائيشيا میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كےكلچرل سينٹر میں ايرانی قونصلیٹ "ضيائی"، ايران كے ممتاز قاری قرآن ابوالقاسمی ،ملائيشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شريك ايرانی نمائندے امين پويا ، "قدر" گروپ كے اراكين جنتی اور سليمی ، حجت الاسلام و المسلمين ذكاوت اور ان كے علاوہ ايران كے قرآنی چينل كے نمائندہ وفد كے اراكين كی موجودگی میں محفل انس با قرآن كا انعقاد كيا گياہے ۔
واضح رہے كہ قرآنی محفل كا آغاز امين پويا كی جانب سے تلاوت قرآن سے ہوا جس كے بعد استاد ابوالقاسمی نے بھی قرآنی آيات كی تلاوت كا شرف حاصل كيا ہے ۔
1048683