ازبك زبان میں اليكٹرانك مجلے "ہلال" كے نئے شمارے كی اشاعت

IQNA

ازبك زبان میں اليكٹرانك مجلے "ہلال" كے نئے شمارے كی اشاعت

سياسی اور سماجی گروپ : ۸ جولائی كو ازبكستان میں الیكٹرانك مجلے "ہلال" كا انيسواں شمارہ ازبك زبان میں شائع كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا ) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ شمارہ ماہ رمضان اور شعبان كے بارے میں مطالب اور مقالات پر مشتمل ہے جس كو مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے اور وسطی ايشيا كے سابق مفتی "شيخ محمد صادق محمد يوسف" كی كوششوں سے قزاقستان میں شائع كيا گياہے ۔
واضح رہے كہ ماہ شعبان كے فضائل ، ماہ رمضان كے فضائل ، مدح ، ثنا ، تكبر سے اجتناب ، اللہ تبارك وتعالی پر ايمان ،آخرت پر ایمان ، زکات ادا نہ کرنے کے نقصانات ، نماز برپا کرن کے اصول ،اسلامی عدل و انصاف اور اس قسم كےديگر موضوعات اس مجلے كا حصہ ہیں ۔
1049451