پاكستان میں اسلامی تربيت كورس كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں اسلامی تربيت كورس كا انعقاد

سياسی سماجی گروپ : پاكستان كے صوبہ پنجاب كمے شہر سرگودھا میں جوانوں كو اسلامی تربيت سے آشنا كرانے كے لئے اسلامی تربيت كورس كا آغاز ہوگيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ تربيتی كورس جماعت اہل سنت كی طرف سے معاشرے میں اسلامی تعليمات سے آشنائی كے لئے 30 جون كو شروع ہوا ہے اور كل 12 جولائی كو اختتام پذير ہو گا ۔
اس تربيتی كورس میں اہل سنت كے ممتاز علماء اورمذہبی سكالز مختلف اخلاقی اور دينی تعليمات كے بارے میں شركاء كے لئے گفتگو كریں گے ۔
ياد رہے پاكستان كے شيعہ اور سنی علماء كرام رمضان المبارك كے نزديك عوام كے لئے مختلف مذہبی اور تربيتی وركشاپس اور كورسرز كا اہتمام كرتے ہیں ۔
1050320